the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کون جیتے گا؟

ہندوستانی خواتین
آسٹریلیا خواتین
نیوزی لینڈ خواتین


انقرہ، ۷؍جون: (ایجنسی) ترکی کے شہر استنبول کے وسطی علاقے میں پولیس کی بس کے قریب دھماکے میں 11 افراد ہلاک جب کہ 36زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے سب سے بڑے اور تاریخی شہر استنبول کے وسطی علاقے میں غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کے مرکز بایزید چوک کے قریب اس وقت دھماکا ہوا جب پولیس کی بس گزر رہی تھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے ارد گرد کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔استنبول کے میئر واسپ ساہین نے واقعے میں 11 افراد کی ہلاکت جب کہ 36 کے زخمی



ہونے کی تصدیق کی ہے، ہلاک ہونے والوں میں 7 پولیس اہلکار جب کہ 4 راہ گیر ہیں جب کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے جب کہ استبول کا ریلوے اسٹیشن اور تاریخی سلیمانیہ مسجد کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے۔کچھ عرصے سے ترکی میں کرد علیحدگی پسندوں اور حکومت کے درمیان کشیدگی اور ہمسایہ ملک شام میں جاری تنازع کی وجہ سے داعش کارروائیاں کرتی رہی ہے تاہم اب تک واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.